آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونیوالے جرمن سفیر کی الوداعی ملاقات

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر برن ہارڈ اسٹیفن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ اسٹیفن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری کیلئے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ سبکدوش سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes