بھارتی ریاست آسام میں بدترین سیلاب،عامر خان نے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیا

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

ممبئی(یواین پی)اداکار عامر خان نے بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کردیے۔وزیراعلیٰ آسام ہمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ اپنی ٹوئٹ میں ادا کیا۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‘بالی وڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں’۔عامر خان نے عطیےکی یہ رقم آسام کے وزیراعلیٰ کی جانب سے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔اس سے قبل معروف گلوکار سونو نگم نے بھی آسام کے شہریوں کی مدد کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے جس کی اطلاع وزیراعلیٰ ہمانتا شرما کی جانب سے ہی دی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog