بوریوالا(یواین پی)حکومت کی جانب سے بجٹ میں پراپرٹی کی فروخت پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلعی صدر تنظیم تاجران پاکستان چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں۔صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن زاہد ابراہیم،سرپر ست اعلی میاں خالد محمود راٹھ۔صدر اسٹام فروش ایسوسی ایشن صاحبزادہ عبدالحفیظ تبسم، جنرل سیکریٹری،محمود علی بھٹی، مولانا عمران صدیقی جنرل سیکریٹری تنظیم تاجران،محمد شیرازی،پی ٹی آئی رہنما چوہدری اعجاز اسلم اور دیگر کی قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پراپرٹی پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کو فوری واپس لے ان ٹیکسوں کے لگنے سے پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہوجائے گا پراپرٹی کا کاروبار جو کہ اب صنعت کی حثیت اختیار کر چکا ہے وہ تباہ ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر اس ظالمانہ ٹیکسوں کو واپس لے کر پراپرٹی ایسوسی ایشن اور ڈویلپر کے تحفظات کو ختم کرے۔احتجاجی ریلی میں پراپرٹی ایسوسی ایشن انجمن تاجران اسٹام فروش ایسوسی ایشن، سیاسی سماجی،تنظیموں کے عہدداران و ممبران عمران ادریس،ڈاکٹر محمد ندیم،میاں اصغر بشیر،چوہدری محمد سفیان جٹ،اکمل جٹ،رانا محمد یسین،سیٹھ راحیل،حمزہ نے شرکت کی احتجاج میں شامل پراپرٹی ڈیلرز نے پینا فلیکسز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جس پر پراپرٹی کی فروخت پر لگائے گئے نئے گین ٹیکس کے خلاف نعرے درج کیے گئے۔