کاہنہ /رائیونڈ ( یواین پی)نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنے کہا ہے کہ عوام شیرکاساتھ دیں، وعدہ ہے مشکلات سے نکا لیں گے،پٹرول مہنگا ہونےکی وجہ فتنہ خان کاآئی ایم ایف سے معاہدہ ہے،عمران خان کی پارٹی سےلوٹوں کونکال دوتو کچھ نہیںبچتا،اس نے پاکستان کو سری لنکا بنانےکا پورا بندوبست کیا ہوا تھا،بشریٰ بی بی کابیٹا ابراہیم مانیکا 4 سال میں ارب پتی ہوگیا، جو ٹینڈر پاس ہوتا اس میں ابراہیم مانیکا کاحصہ جاتاتھا،پی پی167میں ضمنی انتخابی مہم کے جلسہ گرین ٹاﺅن میں خطاب ، مریم نوازنے کہا نذیر چوہان آپ کو مبارک ہو آپ کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فر ما دی ہے، گرین ٹاﺅن کی عوام کا جوش اور جذبہ بتا رہا ہے کہ پی پی 167میں ان شا اللہ شیر آ رہا ہے، ایک جلسہ یہاں ہو رہاہے اور کئی جلسے باہر ہو رہے ہیں،یہاں صرف ایک پی پی کا جلسہ ہو رہا ہے اور پریڈ گراﺅنڈ میں فتنہ خان جلسہ کررہا ہے جہاں سے پورے پاکستان سے اتنا بندہ اکٹھا نہیں کر سکا جتنا گرین ٹاﺅن میں اکٹھا ہو گیا ہے،انہوںنے کہا کہ میں آج یہاں دل کی باتیں کرنے آئی ہوں، ہمارے سیاسی مخالفین نے سوچا کہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ ے،حکومت کو دل پر پتھر رکھ کر ڈیزل اورپیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، سیاسی مخالفین نے سوچا کہ شاید مریم نواز عوام میں نہیں نکلے گی لیکن آج انہیں بڑی مایوسی ہوئی، عوام جب تکلیف میں ہو گی نواز شریف کی بیٹی عوام کے درمیان ہو گی،مجھے پتہ ہے چند دنوں میں مہنگائی ہوئی ہے لیکن یہ چار سال سے ہوتی ہوئی آر ہی ہے، مجھے آپ کے دکھ کا احساس ہے، تکلیف کا احساس ہے، مشکلات کا احساس ہے لیکن میں یہ نہیں کہوں گاکہ میرا اتنا پتھر دل نہیں کہ یہ کہوں کہ میں آلو پیاز کی ریٹ پتہ کرنے نہیں آئی، میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں آلو پیاز کے ریٹ بھی پتہ کرنے آئی ہوں اور آپ کی تکلیف میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، انہوںنے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ جب گرین ٹاﺅن کی عوام کے پاس جانا تو انہیں کہنا پڑاپیٹرولیم کی جو قیمتیں بڑھائی گئی ہیں اس پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو روتا ہے اور اللہ کی قسم کھا کر کہتی ہوں یہ مشکلات یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ہیں لیکن میں آپ سے وعدہ کر رہی ہوں پاکستان کو ان مسائل سے نجات دینا اور مشکلات سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان شا اللہ لاہور والوں نواز شریف کا ساتھ دینا، شہباز شریف کا ساتھ دینا، جن بحرانوں میں فتہ خان چھوڑ کر چلا گیا ہے میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوںپوری محنت کوشش اور جذبے کے ساتھ دن رات ایک کر کے نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو ان بحرانوں سے نکال کر لے جائیں گے،مریم نواز نے کہا کہ میں شہباز شریف صاحب کی میٹنگ سے نکل کر آئی ہوں،شہباز شریف نے کہا کہ اگر انٹر نیشنل مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمت ایک ڈالر کم ہو تی ہے تو میں پیٹرولیم کی قیمتیں نیچے لانے میں ایک منٹ نہیں لگاﺅں گا،آپ کو پتہ ہونا چاہیے، نواز شریف اور شہباز شریف نے اورنج لائن،میٹرو لائن، گرین لائن دی اور فتنہ خان نے پنجاب کو ایک ایسی لائن دی جو بزدار کے آفس سے بنی گالہ تک جاتی تھی اور پنجاب کے عوام سے بھتہ وصول کیا،اسی لئے لاہور والوں پنجاب میں ایک سڑک نہیں بنی پنجاب میں ایک ہسپتال نہیں بنا ایک سکول نہیں بنا، فتنہ خان پنجاب سے کون سا انتقام لے رہا تھا،فتنہ خان پنجاب کا دشمن ہے اس کو پنجاب سے اس لئے تکلیف ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کچھ بھی ہو جائے پنجاب کے عوام صرف نواز شریف کو ووٹ دیتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ آج عمران خان کو لوٹے یاد آ گئے، ہمارے امیدواروں کو یہ کہتا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر آئے ہیں، اگر عمران خان کی جماعت سے لوٹوں کو نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بجتا۔ جب ہمارے لوگ توڑنے تھے تو ضمیر کی آواز،میں بتاﺅں لوٹا کون ہوتاہے لوٹا وہ ہوتا ہے جو اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں آئے، یہ لوگ عمران خان کی حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں آئے،یہ وہ لوگ ہیں میں ان کی مہم اس لئے چلانی آئی ہوں کیونکہ نذیر چوہان نے اور جن سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں انہوںنے پنجاب کے عوام کا چھینا ہوا مینڈیٹ پنجاب کو واپس کیا ہے،آج اگر ہمیں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں تو وہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہیں جو فتہ خان کر کے چلا گیا تھا، معاہدہ کیا بہت برا کیا، معاہدہ سے پھر گیا اس کی پاسداری نہیں کی اس سے بھی برا کیا۔ آج آئی ایم ایف پاکستان کوقرض دینے کے لئے ناک سے لکیرں نکلوا رہا ہے کیونکہ عمران خان نے معاہدے سے روگردانی کی، شہباز شریف نے بتایا کہ آئی ایم ایف والے کہتے ہیں عمران خان نے جو کچھ کیا ہمیں اب پاکستان پر اعتبار نہیں ہے،مریم نواز نے کہا کہ اگر خزانے میں فتنہ خان نے کچھ چھوڑا ہوتا تو ہم پاکستان کے خزانے عوام پر نچھاور کر دیتے، بات گھڑی چوری، توشہ خانہ چوری کی نہیں بات اس چوری اور ڈاکے کی ہے جس کی عادت فتنہ خان کو پڑ چکی ہے، اس کا ہاتھ جب پاکستان کے خزانے پر پڑا جب وہ آپ کا مینڈیٹ چرا کر پاکستان پر مسلط ہو گیا تو پھر خزانے پر بھی ہاتھ صاف کر دئیے آج پاکستان کے پاس کچھ نہیں ہے، میں آپ سب سے مددمانگنے آئی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور شیر کا ساتھ دو،میں وعدہ کرتی ہوں عوام کو ان مشکلات سے اللہ کے فضل سے نکال کر لے جائیں گے، انہوںنے کہا کہ آج جگہ جگہ جا کر فتنہ خان اپنی حکومت کے خاتمے کا رونا روتا ہے،مجھے یہ بتاﺅ کیا پاکستان کی عوام نے تمہیں پاکستان ٹھیکے پر دیا ہوا تھا کہ تم لوٹتے رہتے بربادی کرتے رہتے اور لوگ منہ دیکھتے رہتے،مسلم لیگ ن نے چیلنجز سے حکومت لی لیکن لاہور والوں سن لو گرین ٹاﺅن والو سن لو اگر مسلم لیگ (ن) نے چیلنجز میںحکومت لی ہے تو یقین کریںان چیلنجز سے نمٹنا بھی مسلم لیگ (ن) کو آتا ہے۔ فتنہ خاتن کہتا ہے پیٹرولیم کی قیمتیں او ربڑھیں گی یہ خبر اگر معاہدہ کرنے والے کو نہیںہو گی تو اور کس کو ہو گی۔ فتنہ خان کا ایک ہی دکھ ہے کہ پاکستان سری لنکا کیوں نہیں بنا حالانکہ فتنہ خان نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کا پورا بندوبست کیا ہوا تھا۔ لیکن جانتے ہوں پاکستان کیوں سری لنکا نہیں بنا کیوںعوام کو نواز شریف پر اعتماد ہے،شہباز شریف پر اعتماد ہے،پاکستان کو پنجاب کو لاہور کو شیر پر اعتماد ہے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آج خواتین کو کچن چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہے، میں آپ سے کہتی ہوں آپ نے ہمارا ساتھ دینا ہم یہ مشکلات دور کر کے دکھائیں گے۔ خالی خزانے کے ساتھ شہباز شریف نے آٹے چینی اور دالوں پر سبسڈی دی کیونکہ ان کو پتہ تھاکہ کچھ بھی ہو جائے آٹا مہنگا نہیں کرنا چینی اور دالیں مہنگی نہیں کرنی ورنہ غریب کے گھر کا چولہا بجھ جائے گا۔ فتنہ خان کو ہیرو ںکی انگوٹھیوں کے عوض بندفیکٹریوں کے گیٹ کھلوانے یاد تھے لیکن بجلی کے کارخانوںکے لئے تیل منگوانا یاد نہیں تھا، جو مسلم لیگ (ن) بجلی بنانے کے اضافی کارخانے لگا کر گئی تھی جب ہم واپس آئے تو ان کارخانوںکوزنگ لگ رہا ہے ان کے پاس تیل نہیں ہے۔ ایک یقین دلاتی ہوں آپ کا وزیر اعظم شہباز شریف جو فجر پڑھ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتا ہے وہ اس عمر میں بھی دن کا ہر منٹ آپ کی خدمت میں صرف کرتا ہے۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں فتنہ خان نے صرف ڈاکے نہیں ڈالے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر تھا جو2018ءمیں اس نے پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈالا،پنجاب کے عوام نے شیر کو ووٹ دیا وہ مینڈیٹ کٹھ پتلی بزدار کے حوالے کر دیا گیا، جس دن مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اسی دن لاہور اور پنجاب کے ترقی کو بریک لگ گئی،پنجاب کے عوام پر ایک فرح گوگی مسلط کر دی،پنکی پیرنی کو جانتے ہو ناں، ، پنکی پیرنی کا بیٹا ابراہیم مانیکا چار سالوں میں ارب پتی ہو گیا ہے جو بھی ٹینڈر سائن ہوتا تو ابراہیم مانیکا کو کمیشن جاتا تھا اور یہ سب پنجاب کے عوام کا پیسہ تھا،پنجاب کے عوام کی دوائیوں کا پیسہ تھا روٹی ہسپتالوںکا پیسہ تھا، کہتا تھاکہ میٹرو بس کیوں بنائی اس سے قومیں ترقی نہیں کرتیں،جب خود وزیر اعظم ہاﺅس سے نکالا گیا تو پندرہ کروڑ روپے کی گاڑی عوام کے پیسوں کی لے کر رفوچکر ہو گیا۔ اس نے نقل کر کے پشاور میں جنگلہ بس بنانے کی کو شش کی لیکن وہ بس اتنی ہی ناکام ہے جتنی فتہ خان ناکام ہے،پشاور کی جنگلہ بس کرپشن کی وجہ سے جلتی رہے گی اسی طرح فتنہ خان بھی جلتا رہے گا۔ کبھی راناثنا اللہ سے ڈر کر پشاور بھاگ جاتا ہے کبھی پشاور سے اسلام آباد آتا ہے،کہتا ہے بارہ بجے عدالت کے دروازے کیوں کھلے، یہ ساری زندگی ایسے ہی چکر لگاتا رہے گا۔ ویسے کہتا ہے کہ یہ اسمبلیاں جعلی ہیں قومی اسمبلی جعلی ہے، کیا خیبر پختوانخواہ کی اسمبلی جعلی نہیں ہے لیکن اس جعلی اسمبلی سے تنخواہیں لوں گا۔ الیکشن کمیشن سے عرض کرنا چاہتا ہوں اس کا نوٹس لے کہ ایک طرف کہتا ہے استعفیٰ ہے اور جب تنخواہیں لینے کی باری آتی ہے تو استعفیٰ کہاں ہے۔