بورے والا(یواین پی)غریب کسان کا ساڑھے تین سال سے لاپتہ 18 سالہ بیٹا بازیاب نہ ہوسکا،والدین کی کسان اتحاد کے راہنماوں کے ہمراہ بیٹے کی فوری بازیابی کا مطالبہ،اگر عید سے قبل نوجوان کو بازیاب نہ کروایا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے،پریس کانفرنس،بورے والا کے نواحی گاوں 509/ ای بی کے رہائشی غریب کسان وارث علی نے اپنی بیوی اور پاکستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری مہران علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تین سال 8 ماہ قبل انکا بیٹا18 سالہ ملا عمر گھر سے لاپتہ ہوا جسکا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہوا لیکن اسکے بعد تھانہ اور پولیس چوکی کے چکر لگا لگا کر خوار ہوگئے ہیں ابھی تک پولیس نے اس نوجوان کی بازیابی کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی نہ ہی آج تک اسکے متعلق کوئی سراغ لگایا جاسکا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہماری پولیس کا کوئی افسرنہیں سنتا پاکستان کسان اتحاد کے جنرل سیکرٹری مہران علی نے انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ پولیس نوجوان کی بازیابی کے لئے روائتی اور تاخیری حربے استعمال کرنے کی بجائے ہنگامی بنیادوں پر اسکی بازیابی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے اگر عید سے پہلے پہلے لاپتہ نوجوان کو بازیاب نہ کروایا گیا تو عید کے بعد کسان اپنے ساتھی کے بیٹے کے انصاف کے لئے سڑکوں پر آئیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری پولیس انتظامیہ پر ہوگی۔