اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف کل بدھ 6جولائی کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اس دورے کے دوران فراہمی آب کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران شہر قائد کے لیے فراہمی آب کے منصوبے کے فور کا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔