ڈیرن سیمی پاکستان آنے کو بے قرار

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

لاہور(یواین پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے مینٹور نے اپنے بے صبرے پن کا اظہار کردیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیرن سیمی، جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کو اس سال اکتوبر میں لاہور میں ہونے والی افتتاحی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے مینٹورز کے طور پر تصدیق کی تھی۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 1975-1996 کے درمیان 6 ورلڈ کپ کھیلنے والے جاوید میانداد لیگ کے مینٹور ہوں گے جب کہ شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی اور شعیب ملک ٹیموں کے مینٹورز ہوں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ستارہ پاکستان سے نوازا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes