آلوکا بیج کسان کے کھیت تک نہیں پہنچے گا توملک اور کسان کو فائدہ نہیں ہو گا مقصود احمد

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

ہمارے سائنسدان نے بین الاقوامی معیار کیمطابق بیج آلو تیار کئے ہیں چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ
اوکاڑہ (یواین پی)پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کاسہ ماہی اجلاس چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب کے کی صدارت میں ہوا مہمان اعزاز ڈاکٹر طارق عزیز پرنسپل یونیورسٹی آف ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے دیپالپور کیمپس اوکاڑہ تھے سدا بہار چیئرمین چوہدری محمد اصغر نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ میٹنگ میں بورڈ ممبرز سٹیک ہولڈرز زرعی سائنسدانوں نے شرکت کی۔ سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر اعجاز الحسن نے ادا کئے۔ سیکریٹری بورڈ نے بورڈ کی اچیومینٹ بتائی بتایا پوٹیٹو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے۔ تیرہ آلو کی نئی اقسام تیار کی ہیں جن کو پنجاب سیڈ کونسل سے منظور کروا کر فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں معیار کے عین مطابق رجسٹرڈ کروا دیا گیا ہے نئی ورائٹی کی دو مرتبہ نیلامی رکھی گئی لیکن کسی کمپنی نے حصہ نہیں لیا جس پر چیئر مین نے کہا جب تک بیج آلو کسان کے کھیت تک نہیں پہنچے گا ملک اور کسان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا انہیں وں نے ڈائریکشن دی سیکریٹری زراعت سے مل کر دو بارہ نیلام کروائے جائیں یا اجازت لے کر مذاکرات کئے جائیں دوسری صورت میں یہ بیج کاشت کاروں کو مفت دے دئیے جائیں یہ عجیب بات ہے بیج آلو کی نیلام کمیٹی میں نہ ہی ڈائرکٹر پوٹیٹو نہ ہی چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ شامل ہوتا ہے سیکریٹری ڈائریکٹر پی آر آئی نے مزید بتایا ہم نے گلگت بلتستان بابوسر ناران نلتر میں ٹرائیبل لگائے ہیں ایم او یوبھی کیا ہے۔ کے پی کے میں بھی معائدہ کیا ہے مزید بتایا نئی بلڈنگ چیئرمین کی کوششوں سے مکمل ہو گئی ہے باقاعدہ قبضہ لینا ہے ادائیگیاں مکمل ہیں ڈاکٹر طارق عزیز نے ہاؤس کو قیمتی مشورے دئیے چوہدری محمد اصغر چیئرمین یونین کونسل نے بورڈ کی خدمات کو سراہا۔ چودھری محمد مقصود احمد جٹ نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے سائنسدان نے بین الاقوامی معیار کیمطابق بیج آلو تیار کئے ہیں ڈاکٹر اعجازِ الحسن ڈائریکٹر۔ ڈاکٹر ساجد نواز ڈاکٹر طارق جاوید مدثر چوہدری رانا آفتاب ثاقب سلیم میکن دیگر سٹاف کی کوششوں کو سراہا انہنوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ان سائنسدانوں کی ہالینڈ امریکہ میں تربیت کرواء جائے تو ملک کا زرمبادلہ بچے گا چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نے پنجاب حکومت کی جانب سے پوٹیٹو ریسرچ اسٹیشن مری کے ساڑھے تین ایکڑ رقبہ میں سے تین ایکڑ رقبہ ہلی فروٹ ریسرچ اسٹیشن مری کو دینے پر سخت احتجاج کیا اور کہا یہ آلو کی بریڈننگ بند کرنے کے مترادف ہے انہوں نے وزیر اعلی،سیکریٹری زراعت،سے مطالبہ کیا یہ رقبہ جو ٹرانسفر کیا گیا ہے واپس پوٹیٹو ریسرچ اسٹیشن مری کو واپس کیا جائے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme