بوریوالہ،لاپتہ ہونے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ”13 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس فوری نوٹس لیں،والد کی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس
بورے والا(یواین پی)تیرہ روز قبل ڈاکٹر کے گھر سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا،والدین غم سے نڈھال،پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر بچی کی بازیابی کے لئے غریب والدین کی دہائی،وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس فوری نوٹس لیں،والد کی دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق 22 جون کو مقامی ڈاکٹر کے گھر سے لاپتہ ہونے والی 15 سالہ گھریلو ملازمہ شاہین کے غریب محنت کش باپ نواحی گاوں 575/ ای بی کے رہائشی محمد امین اور چچااور دیگر رشتہ داروں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انکی بچی کو لاپتہ ہوئے آج 13 روز گزر چکے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد آج تک بچی کی بازیابی کے لئے کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی پولیس ہمارے ساتھ بچی کی بازیابی کے لئے تعاون کررہی ہے ہم اپنی بیٹی کو تلاش کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں غریب آدمی ہیں اس لئے ہماری کوئی بات نہیں سنتا انہوں نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر محمد بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی بیٹی کی عدم بازیابی کا فوری نوٹس لیکر اسے بازیاب کروانے کے فوری احکامات جاری کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题