ہارون آباد(یواین پی)پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی قافلہ بہاولنگر کے لیے روانہ ہوگیا، خواتین سمیت سینکڑوں کارکنان کی شرکت۔قافلہ بسوں اور ویگنوں میں مرکزی دفتر سے بہاولنگر کے لیے روانہ ہوا اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں میں جوش وجذبہ دیکھنے میں آیا اور وہ پاکستان عوامی تحریک کا جھنڈا لہراتے ہوئے نعرہ بازی کرتے رہے پاکستان عوامی تحریک کے صدر شیخ محمد اقبال قادری اور تحریک منہاج القرآن کے صدر اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قافلے میں شامل بسوں اور ویگنوں کے ڈرائیور حضرات کو مقامی انتظامیہ ڈارادھکمارہی ہے کہ اگر آپ لوگ بسوں کا قافلہ لے کر گئے تو آپ کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس کی وجہ سے بہت سی بسیں ڈرائیور حضرات لے کر چلے گئے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد قافلہ میں شامل گاڑیوں کو وقفے وقفے سے بہاولنگر جانے کی اجازت دے دی گئی۔یاد رہے یہ قافلہ ضلع بہاولنگر میں ہونے والے احتجاج میں شامل ہونے کے لیے روانہ ہوا تھا ۔