اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر ہدائیت اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورملک محمد افضل کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔انہوں نے سبزیوں و پھلوں پر بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور ان کی کوالٹی چیک کی ۔ملک محمد افضل نے سبزی و فروٹ منڈی میں آنے والے صارفین سے سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی بارے بھی دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے دکاندار حضرات مقررہ نرخوں کے مطابق ہی سبزیوں و پھلوں اور دیگرا شیائے ضروریہ فروخت کریں اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔