محمد امتیاز بٹ نے حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان اورمال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی) تلونڈی بھنڈراں نارووال مین مریدکے روڈ پر واقعہ بٹ کریانہ سٹور کی دکان کی دیوار توڑ کر چور نقدی لے اڑے تھانہ ندوکی حدود تلونڈی بھنڈراں نارووال مریدکے روڈ پر واقعہ محمد امتیاز بٹ کریانہ سٹور کی دیوار توڑ کر رات کی تاریکی میں چور دس ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء چوری کرکے فرار جو کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی چوری کرتا دیکھا جا سکتا ہے تلونڈی بھنڈراں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔محمد امتیاز بٹ نےڈی پی اونارووال آر پی اوگوجرانوالہ آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان اورمال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے