لاہور(یواین پی) تحریک انصاف کے رہنمافیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق خاتونِ اول بشری بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے؟پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیفیاض چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں پری پول رگنگ ہو رہی ہے،الیکشن اسٹنٹ کے طورپر حمزہ شہباز نے عوام کو 100 یونٹ مفت بجلی کا سہانہ خواب دکھایا حالانکہ یہ معاملہ وفاق کاہے یہ حمزہ کے دائرہ اختیارمیں ہی نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ آخری ایک دو ماہ میں ٹیلی فون ٹیپ کرنیکی کوشش کی گئی جس سے سازش ثابت ہوتی ہے لیکن سابق خاتونِ اول بشری بی بی کی لیکڈ آڈیو میں اگر لوٹوں کو غدار کہا گیا ہے تو اس میں کونسی بات غلط ہے؟۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ جتنی مرضی آڈیو ریکارڈ کریں، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کے مشن کو شکست نہیں دی جاسکتی۔