اسلام آباد(یواین پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں تیل اور گھی کی قیمت 350 روپے ہوجائے گی جبکہ تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو صحیح وقت پر پہنچائیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ گھی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ گھی بہت جلد 150روپے فی کلو کم ہو جائے گا۔