لاہور(یواین پی) معروف اداکارہ ریما خان کا کہنا ہے کہ رنگ ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کی روح پر اثر انداز ہوتی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریما نے انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے پیلے رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں اپنی زندگی کو سنوارنے کے لیے رنگوں کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔واضع رہے کہ اُنہوں نے اپنی تصویر کے عنوان میں لکھا کہ پیلا رنگ چمکتے سورج، خوشی اور اُمید کو بیان کرتا ہے لہذا آپ بھی پیلے رنگ سے خود کو چمکائیں۔