ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments


ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری اہم کاميابي ڈکیت گینگ کا مرکزی ملزم پسٹل سمیت گرفتار کچھ روز قبل ڈکیتی کرکے چہینی گئی سوزوکی پک اپ برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 11.06.2022 کو رات کے وقت 5 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر سری رام باگڑی سے ٹھٹہ تا حیدرآباد روڈ ولیج خمیسو خاصخیلی علی بحر کے قریب ڈکیتی کرکے اسلحے کے بناپر آم سے لوڈڈ سوزوکی پک اپ چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ کینجھر پر مدعی سری رام ولد صوبو رام باگڑی کی مدعیت پر درج کردیا تھا ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کی جانب سے سینیئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں انچارج ڈی آئی سی ٹھٹہ انسپیکٹر فیصل شفیع میمن، انچارج سی آئی اے ٹھٹہ سب انسپیکٹر فاروق راہپوٹو، ایس ایچ او کینجھر سب انسپیکٹر بشیر احمد ملاح، ایس ایچ او جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور اور فخر انڑ شامل ہیں ٹیم نے محنت و لگن سے کیس کو جدید ٹیکنکل سسٹم کی مدد سے ٹریس کرکے *جھمپیر تا جھرک روڈ پر کارروائی کرکے ڈکیتی کی واردات میں ملوث عادی ڈکیت ملزم محمد عظیم ولد غلام حسین سولنگی رہائشی ٹنڈو الہیار کو جرائم میں استعمال کی گئی پسٹل بمعہ 7 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ابتداعی تفتیش کے دوران گرفتار ڈکیت کی نشاندھی پر ڈکیتی کی واردات میں چہینی گئی سوزوکی پک اپ بھی برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ملزم نے ٹنڈو الہیار اور ٹھٹہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے* مزید تفتیش جاری ہےگرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ کینجھر اور جھمپیر پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کی جانب سے بہترین کارروائی کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes