فلسفہ قربانی ہمیں دوسروں کے ساتھ ایثار کرنے اور اپنی ذات کوخدا کیلئے فنا کرنے کا درس دیتا ہے
لاہور (یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے کہاہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی قربانی کے جذبہ کو پختہ کرتی ہے،فلسفہ قربانی ہمیں دوسروں کے ساتھ ایثار کرنے اور اپنی ذات کوخدا کیلئے فنا کرنے کا درس دیتا ہے، اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کیلئے اپنا تن،من،دھن سب کچھ قربان کردیا جائے یہی قر بانی کا فلسفہ ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پیارے آقا علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت قربانی کو زندہ کرتے رہے۔ اصل خدمت وہ جو بغیر کسی لالچ طمع اور عزت و جاہ کیلئے کی جائے تو یقینا اس کی جزا اللہ کے قریب بے حساب ہے۔ سنت ابراہیمی ہمارے ایمان کو پختہ کرتی ہے۔ سنت ابراہیمی قربانی کے جذبے کو مضبوط کرتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی ملت اسلامیہ کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کیلئے ایثا اور قربانی جیسے جذبے کو فروغ دیکر اللہ تعالی کا کرب حاصل کرسکتے ہیں۔