عید کی تعطیلات کے دوران یعنی 9 اور 10 جولائی کو بارشوں کا امکان

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

عید کی چھٹیوں کے دوران تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال رہینگے
چوہنگ(یواین پی) عید کی چھٹیوں کے دوران تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں،ملک بھر میں مون سون سسٹم مسلسل داخل ہو رہا ہے عید کی تعطیلات کے دوران یعنی 9 اور 10 جولائی کو بارشوں کا امکان ہے،پنجاب حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر محکمہ بلدیات کے ملازمین کی چھٹی ختم کرکے 100فیصد عملہ کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،مزید برآں سیکرٹری بلدیات نے تاکید کی ہے کہ قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں کا سٹاف طے شدہ طریقے کے ساتھ قربانی آلائشیں اکٹھی کر کے مقررہ مقامات ٹھکانے لگائے تاکہ شہریوں کو اس معاملے میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے؛ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے پروونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔عید کی چھٹیوں کے دوران تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کرکے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں ارسال کریں،محکمہ موسمیات پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں مون سون سسٹم مسلسل داخل ہو رہا ہے اور عید کی تعطیلات کے دوران یعنی 9 اور 10 جولائی سے اس کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے، نتیجتاً ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes