رائیونڈ(یواین پی) مفت بجلی چھین کر فتنہ خان کی انا کو تسکین پہنچی،پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کو مفت بجلی ملنے والی چھین کر فتنہ خان کی کس انا کو تسکین پہنچی،ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ناداروں کے لیے ریلیف کو گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا، پنجاب کے عوام سے نوالا چھین کر کس منہ سے ان سے ووٹ مانگ رہے ہو،انہوں نے کہا کہ فرح گوگی اور پنکی پیرنی کے ذریعے پنجاب میں جو تباہی مچائی اس پر تسلی نہیں ہوئی، واضع رہے کہ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء ایم پی اے مرزا جاوید ضمنی انتخاب کے شڈول کے ھوالے سے میڈیا کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء نائب صدر مریم نواز کا ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسوں کا شیڈول کے مطابق،مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے 8 حلقوں میں 10 جلسے کرے گی،مریم نواز 8 جولائی سے 15 جولائی تک مختلف اضلاع میں جلسے اور ریلیوں سے خطاب کریں گی،آٹھ جولائی کو شیخوپورہ، 11 جولائی کو ساہیوال، 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ میں ن لیگ کا جلسہ ہوگا،مریم نواز 14 جولائی کو راولپنڈی اور خوشاب میں بھی عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی، نائب صدر ن لیگ 15 جولائی کو ملتان میں جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ الیکشن کمپین کے آخری روز لاہورمیں انتخابی ریلیاں نکالی جائیں گی۔