اوکاڑہ ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ عیدالالضحیٰ کے موقع پر شہروں ،قصبات اور دیہات میں بھی صفائی ستھرائی ،قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لئے جو ایکشن پلان بنایا گیا ہے اس پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا متعلقہ محکموں کے سربراہان اور عملہ عید کے دنوں میں ڈیوٹی پر موجود رہیں گے اور ضلع میں 952افراد پر مشتمل ٹیمیں صفائی ستھرائی کے لئے موجود رہیں گی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 56ہزار 7سو سے زائد پولی تھین بیگ لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے جو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ڈال کر اپنے گھروں کے باہر رکھیں گے جہاں سے متعلقہ سینٹری ورکرز اسے اٹھا کر محفوظ انداز میں شہر سے باہر لے جاکر تلف کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ ضلع میں صفائی ستھرائی کے لئے تمام سرکاری مشینری کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈر رکشے اور وین کرایہ پر متعلقہ کارپوریشنز حاصل کریں گی ضلع سمیت تحصیل اور میونسپل فراہم کرنےو الے تمام اداروں میں کنٹروک روم قائم کر دئیے گئے ہیں جو عید کے دنوں میں فعال رہیں گے اور مختلف شفٹوں میں سرکاری اہلکار یہاں پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلع میں سرکاری اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ہسپتالوں میں سپیشل ڈیوٹی روسٹرز جاری کئے گئے ہیں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ عید پر متوقع بارش کے پیش نظر تمام میونسپل سروسز فراہم کرنےو الے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے عید گاہوں ،مساجد اور قبرستانوں کو جانے والے راستوں کی صفائی گذشتہ روز سے شروع کر دی گئی ہے مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں شہروں کے لئے فری شٹل سروس ضلع کی تینوں تحصیلوں میں جاری ہے جبکہ مویشی منڈیوں کے علاوہ گلی محلوں ،چوراہوں اور سڑکوں پر قربانی کے جانور فروخت کرنےو الوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے اب تک 26افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں ضلع میں سر ی پائے بھوننے ،ہوائی فائرنگ ،ون ویلنگ کرنے پر سخت پابندی ہے اور دفعہ 144کا نفاذ کیا جا چکا ہے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے صحافیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں عوام صفائی پر مامور عملہ سے تعاون کرے اور اگر کسی جگہ شکایت ہو تو کنٹرول روم سے رابطہ کریں تاکہ مسئلہ کو فوری حل کروایا جا سکے ۔