وزیراعظم محمد نواز شریف دو روزہ سرکاری دورہ پر ایران پہنچ گئے

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

222
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورہ کے سلسلے میں اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ تہران پہنچنے پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ایران کے وزیر اقتصادی و خزانہ علی طیبنیاں نے وزیراعظم اور اعلیٰ سطحی وفد کا استقبال کیا۔دونوں برادر ممالک میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد رہنماؤں کی سطح کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم محمد نواز شریف ایران کے صدر حسن روحانی اور روحانی پیشوا رہبر آیت اللہ خامنائی سے ملاقاتیں کریں گے۔اس دورہ کے دوران دوطرفہ تعاون اور باہمی مفادات پر مبنی مفاہمت کی دستاویزات اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy