ان کی مدد کریں جو سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرنے سے قاصراور روٹی کے نوالے کو ترستے ہیں
لاہور(یواین پی)سنت ابراہیمی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم اسلام کی ترویج واشاعت، دین کی عظمت وسر بلندی اورامت مسلمہ کے اتحاد کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں ان خیالات اظہارفلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،سنگر حنا ملک،جرار رضوی،حسن عسکری،راحیلہ آغا،قاسم شاکر،اشفاق کاظمی،کمال پاشا،پرویز کلیم،اچھی خان،اداکارہ روزبٹ،ارم ملک،علی چوہدری،سنگر مناحل فریدی،رائٹرڈاکٹر بی اے خرم،شاعر زکیر بھٹی،سنگر امیر احمد،شاعر اسحاق ڈاراور ٹائیگر شاہ نے اپنے مشترکہ پیغام میں کیا ان کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیوں میں ان غریبوں،مسکینوں اور یتیموں کو بھی شامل کریں جو سنت ابراہیمی کا فریضہ ادا کرنا تودور کی بات دووقت کی روٹی کے نوالے سے بھی محروم ہیں۔