عیدقربان ہمیں ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے،ڈپٹی کمشنر

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کو پرسکون اور خوشگوار ماحول میں منانے کیلئے وسیع بنیادوں پر انتظامی و حفاظتی اقدامات کئے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے اہل اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان ہمیں ایثار و قربانی اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے لہٰذا خوشی کے اس موقع پرمحروم طبقات کو یاد رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کو پرسکون اور خوشگوار ماحول میں منانے کیلئے وسیع بنیادوں پر انتظامی و حفاظتی اقدامات کئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار اور شہریوں کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی میں کوئی تعطل نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ عید کے اجتماعات کی مکمل سکیورٹی،جانوروں کی قربانی سے تعفن اور گندگی کے سدباب کیلئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام بھر پور صفائی آپریشن جاری رہے گا جس کی کامیابی کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورتحال میں علاج معالجہ کی مستعد سہولیات فراہم ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ عوامی مقامات پرجانوروں کے سری پائے جلانے اورچربی پگھلانے سے بھی اجتناب کیاجائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی دوسروں کیلئے اذیت کا باعث نہ بنے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ صفائی آپریشن میں تعاون کرتے ہوئے جانوروں کی آلائشوں کو ویسٹ ورکرز کے حوالے کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes