ٹھٹھہ پولیس کاروائی4 ایکٹو ڈکیت ملزمان گرفتار 1 پسٹل برآمد

Published on July 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

ٹھٹھہ /سجاول (یواین پی/ حمید چنڈ) پولیس کی مشترکہ کارروائیاں ایکٹو سوزوکی سنیچنگ گینگ بسٹ 4 ایکٹو ڈکیت ملزمان گرفتار 1 پسٹل برآمد کچھ روز قبل علی بحر سے اور لوٹھیا اسٹاپ دڑو روڈ سے ڈکیتی کے دو الگ الگ وارداتوں میں چہینی گئی 2 سوزوکی پک اپس اور 1 بیل اور 1 بہینسا برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 11.06.2022 کو رات کے وقت 5 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر سری رام باگڑی سے ٹھٹہ تا حیدرآباد روڈ ولیج خمیسو خاصخیلی علی بحر کے قریب ڈکیتی کرکے اسلحے کے بناپر آم سے لوڈڈ سوزوکی پک اپ چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ کینجھر پر مدعی سری رام ولد صوبو رام باگڑی کی مدعیت پر درج کردیا تھا اس کے علاوہ 19.06.2022 صبع کے وقت لوٹھیا اسٹاپ بیلو تا دڑو روڈ ضلع سجاول سے 9 ملزمان نے ڈکیتی کرکے لعل محمد ولد عبداللہ سوھو سے سوزوکی پک اپ، 45 ہزار کیش، 2 موبائل فونز اور1 بیل اور 1 بہینسا چہین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ دڑو پہ مدعی لعل محمد ولد عبداللہ سوھو کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا انچارج سی آئی اے ٹھٹہ سب انسپیکٹر فاروق راہپوٹو اور ایس ایچ او تھانہ سجاول انسپیکٹر ایاز حسین میمن بمعہ اسٹاف نے مشترکہ کارروائیاں کرکے ایکٹو سوزوکی سنیچنگ گینگ بسٹ کرکے جھرک تا جھمپیر اور چاروں گولائی دڑو تا بیلو روڈ پر کامیاب کارروائیاں کرکے وارداتوں میں ملوث 4 ایکٹو ڈکیت گینگ کے ملزمان محمد عظیم ولد غلام حسین سولنگی رہائشی ٹنڈو الہیار کو پسٹل بمعہ 7 گولیوں سمیت جھرک تا جھمپیر روڈ سے اور امام بخش عرف ببلو ولد محمد سولنگی، دلدار علی ولد حاجی خان سولنگی اور آصف ولد عبد الحکیم سولنگی کو گرفتار کرلیا ابتداعی تفتیش کے دوران گرفتار ڈکیتس کی نشاندھی پر ٹھٹہ اور دڑو بیلو روڈ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں چہینی گئی 2 سوزوکی پک اپس اور 1 بیل اور 1 بہینسا بھی برآمد کرلیا گیا ہے اس کے علاوہ ملزماں نے ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار کرمنلز کے خلاف تھانہ کینجھر، جھمپیر اور دڑو پر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ اور ایس ایس پی صاحب سجاول کی جانب سے بہترین کارروائیاں کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے
مقدمہ نمبر 22/2022 سیکشن 395 ت۔پ تھانہ کینجھر
مقدمہ نمبر 23/2022 سیکشن 23(1)اے سندھ آرمس ائیکٹ 2013 تھانہ جھمپیر
مقدمہ نمبر 134/2022 سیکشن 395 ت۔پ تھانہ سجاول

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes