لاہور: (یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت جلد کم ہوگی عوام مسائل حل ہونگے۔ دو ہفتوں بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت مزید مضبوط ہوجائے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عید الاضحیٰ کے پہلے روز لاہور میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دو ہفتوں بعد پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت مزید مضبوط ہوجائے گی، پنجاب پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اب بھی مسلم لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کیں کینسر کی ادویات فری ملنا شروع ہوچکی ہیں جو پی ٹی آئی کے دور میں بند کردی گئی تھیں۔