انگور کا روزانہ استعمال گھٹنوں کے درد کے خاتمہ اور جوڑوں کیلئے فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 600)      No Comments

555
نیویارک ۔۔۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ انگور کا روزانہ استعمال گھٹنوں کے درد کے خاتمہ اور جوڑوں کی حرکت کو ممکن بنانے میں فائدہ مند ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی ماہر طبیعات شانیل جوما نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ روزانہ انگور کھانے کے دو اثرات تو بالکل واضح ہیں جن میں گھنٹوں کے درد میں کمی اور جوڑوں کی حرکات و سکنات کو بغیر رکاوٹ جاری رکھنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 72 ایسے مرد و خواتین پر تحقیق کی گئی جنہیں گھنٹوں کے درد سمیت ہڈیوں کے مسائل تھے اور ایسے افراد جو باقاعدگی سے انگور کا استعمال کرتے ہیں ان میں کئی درجے مثبت اور جلد بہتری کے آثار پائے گئے بالخصوص انگور کھانے والی خواتین میں بہتری کے زیادہ نمایاں اثرات پائے گئے۔ شانیل جوما کا کہنا تھا کہ 45 سال سے بڑے مرد و خواتین میں جوڑوں اور ہڈیوں کی تکالیف کے زیادہ امکانات ہیں بالخصوص خواتین ایسے امراض کا نسبتاً زیادہ شکار ہوتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog