اوکاڑہ (یواین پی)انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس خالد محمود نے عید کے دنوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی ہیں. اسی سلسلے مین ہائی وے پر اوورلوڈنگ/اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ہائی وے این فائیو سینٹرل زون پر موٹروے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر گزشتہ دو دنوں میں 4000 گاڑیوں کی چیکنگ کی. جبکہ اوورچارجنگ کرنے پر485 گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے. ڈی آئی جی محبوب اسلم کک خصوصی ہدایت پر اوورلوڈنگ کرنے پر 3500 گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور جرمانے کیے گئے. 6 لاکھ روپے سے زائد اوورچارجنگ کی مد میں وصو ل کی گئی رقم مسافروں کو واپس دلوائی گئی. ترجمان موٹروے پولیس این فائیو سینٹرل زون نے بتایا کہ5000 مختلف مقامات پر بریفنگ دی گئی. ڈی آئی جی محبوب اسلم کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے.ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں. موٹروے پولیس کا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے.