ایک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم شہر قائد کراچی کی جانب بڑھنے لگا

Published on July 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی میں بدترین بارشوں کے باعث ایک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم شہر قائد کراچی کی جانب بڑھنے لگا۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ایک اور تیز بارشیں برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایک سٹرانگ سسٹم ایسٹرن انڈیا پر موجود ہے جو راجستھان سے آگے پاکستان میں داخل ہو گا۔ نیا تیز بارشیں برسانے والا سسٹم 18 یا 19 جولائی تک چلے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔ اس موسلا دھار بارش کے باعث خاران، قلات، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر، پنجگور، تربت، آواران، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، بالائی پنجاب، اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ سوموار کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی وسطی بلوچستان، زیریں سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، وسطی بلو چستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes