اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا ، وزیراعظم نے کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ۔ اپنے ٹویٹ میں وزیرعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرا ابھی ٹیلفیون پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ ہوا ہے ، مجھے یقین ہے کہ وزیراعلی سندھ کی قیادت میں سندھ حکومت جلد کراچی میں معمولات زندگی کو معمول پر لے آئیں گے ، اس حوالے سے وفاق کی ہر ممکن معاونت دستیاب ہے ۔