پھول نگر ( یواین پی)قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وہ پاکیزہ سنت مبارکہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کے لیے باقی رکھا ہے عید الاضحی کے دن کی تمام عبادات میں اللّٰہ تعالیٰ کو قربانی سب سے زیادہ پسندیدہ ترین عبادت ہے حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے بڑے اہتمام سے ہر سال قربانی پیش کی قربانی اللّٰہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے دنیا و آخرت میں اس کا بہترین صلہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو عطا فرماتا ہےعید سعید کے موقع پر ہمیں اپنے تمام مسلمان بھائیوں کے ساتھ صلہ رحمی اور محبت واخوت کا مظاہرہ کرنا چاہیےان خیالات کا اظہار حافظ بشیر احمد نقشبندی مجددی شرقپوری خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ نتھے خالصہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نتھے خالصہ میں اجتماعی عید کے موقع پر سینکڑوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا عید کے اس اجتماع میں حاجی رانا غلام مصطفیٰ حاجی رانا مشتاق احمد خان رہنما پاکستان مسلم لیگ ن حاجی رانا ذوالفقار احمد خان چیئرمین صاحب حاجی محمد اشفاق حسین زرگر اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی