آرمی چیف کراچی پہنچ گئے

Published on July 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔ اسی دوران سپہ سالار نے حالیہ بارشوں سے کراچی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کوسیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور کراچی میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے مکمل تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فارمیشنز کے بروقت ردعمل کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes