ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں قائم مقام ڈپٹی کمشنرحسنین خالد سنپال

Published on July 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) قائم مقام ڈپٹی کمشنرحسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ویکٹر سر ویلینس اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں بھر پور اقدامات کرنا ہے تاکہ ڈینگی کو پھیلنے کا موقع نہ ملے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ہمیں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے سرکاری افسران اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کی عمومی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر اقداما ت کریں لوگوں کی آگاہی کے لئے بھر پور تشہیری مہم چلائی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع میں حالیہ بارشوں کے بعد انسداد ڈینگی سر گرمیاں تیزکی جائیں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ انتظامی افسران بھی اس کام میں معاونت کریں اور تمام سرکاری محکموں کے افسران کو اپنے اپنے دفاتر میں انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد کے سلسلہ میں اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ ٹائر مارکیٹوں ،کباڑ خانوں ،وئیر ہاؤسز ،قبرستانوں ،مزاروں اور سرکاری عمارتوں کی ویکٹر سر ویلینس پر زیادہ توجہ دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ہیلتھ مہار اختر حسین اور ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ نے قائم مقام ڈپٹی کمشنرحسنین خالد سنپال کو ضلع میں ویکٹر سر ویلینس اور انسداد ڈینگی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme