ڈیرہ‘ سی آر بی سی چوک پر یوٹیلیٹی سٹور قائم کیا جائے‘عوامی حلقے

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) سی آر بی سی چوک ڈیرہ اسماعیل خان جہاں پر رہائشی آبادی لاکھوں کی تعداد میں موجود ہے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے ابھی تک سی آر بی سی چوک پر یوٹیلیٹی سٹور کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ سی آر بی سی چوک ڈیرہ اسماعیل خان کی بہت بڑی آبادی ڈیرہ سٹی اوردیگر علاقوں میں جا کر اپنی ضروریات اشیاء خریدتے ہیں مختلف دشواریوں میں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر سی آر بی سی چوک پر یوٹیلیٹی سٹور کی عوامی سہولت فراہم کرکے غریب عوام کے دل جوئی کی جائے جو کہ مزدور طبقہ کیلئے سی آر بی سی چوک سے دور عام ضروریات اشیاء کی خرید کیلئے کئی کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے اس سے مزدور غریب کسان اور محنت کش طبقے کی مزدوری کے وقت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ جبکہ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان‘ ڈی سی ڈیرہ اسماعیل خان اور انچارج یوٹیلیٹی سٹور ڈیرہ اسماعیل خان سے بھر پور اپیل کی جاتی ہے کہ فوری طو رپر سی آر بی سی چوک پر یوٹیلیٹی سٹور قائم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes