پبلک ٹرانسپورٹرز کا 20 فیصد کرایوں میں کمی پر اتفاق

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

لاہور(یواین پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز بھی 20 فیصد کرایوں میں کمی پر رضامند ہوگئے۔سیکرٹری پی ٹی اے کے زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹرز کو 20 فیصد کرائے کم کرنے کی ہدایت کی گئی۔سیکرٹری پی ٹی اے نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کو یقینی بنائیں، جس پر پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی 20 فیصد کرایوں میں کمی پر اتفاق کیا اور کہا کہ سیکرٹری پی ٹی اے کی ہدایت کے مطابق کرایوں میں کمی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme