بلوچستان حکومت نے بارشوں سے تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان حکومت نے بارشوں سے تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔صوبائی حکومت نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ہوئی تباہی کے باعث اضلاع کو آفت زدہ قراردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں صحبت پور، پشین، گوادر، آواران، واشک، بارکھان، پنجگور، لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مون سون بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے اور بارشوں کے باعث سیلاب اور دیگر حادثات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy