لاہور(یواین پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے گال میں کھیلا جائے گا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا، ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔