وزیراعظم کاچوہدری نثار علی خان سے ان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر افسوس کا اظہار

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کرکے ان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کیپٹن نعمان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes