اوکاڑہ، داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر جاں بحق

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

آئی جی پنجاب پولیس سردار علی خان کافائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ،آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب
ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم ،سپیشل ٹیمیں تشکیل، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں دامادکی سسرالیوں پر فائرنگ سے 4 افرادجان بحق ہو گئے جن کی شناخت عاشق ،سلیمان کاشف اور فرزانہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زبیدہ مریم عباس شدید زخمی ہوئے عاشق نامی شخص اپنے بیٹے سلمان اور بیٹی کے ہمراہ عدالت سے پیشی کے بعد گھر واپس آرہے تھے منڈی روڈ غلہ گودام کے قریب داماد رفیق نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے  قاتل رفیق کی بیوی روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی تھی اور عدالت میں کیس زیر سماعت تھامبینہ منانے کے باوجود بھی بیوی واپس جانے کو تیار نہیں تھی اور سسرالیوں کی جانب سے عدالت میں کیس بھی دائر تھا 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme