بورے والا،میٹرک کی طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

بورے والا(یواین پی)میٹرک کی طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی،تھانہ شیخ فاضل پولیس نے طالبہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے کاروائی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 102/ ای بی کے رہائشی محمد اسلم نامی شخص کی بیٹی میٹرک کی طالبہ(ف) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج گھر کے کمرے میں گلے میں پھندا ڈالنے کے بعد چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی گھر والوں نے جب کمرے میں جاکر دیکھا تو اسکی نعش چھت سے لٹک رہی تھی تھانہ شیخ فاضل پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کی نعش پوسٹمارتم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کاروائی شروع کردی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy