ب
ناروال (یواین پی) مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کیخلاف بغاوت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن سے چند گھنٹے قبل مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی صوبائی حکومت بدترین بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ جلیل شرقپوری کے مستعفی ہونے کے بعد ناروال سے منتخب ہونے والے لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کر دی۔میڈیاکے مطابق ایم پی اے غیاث الدین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس سے قبل جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے ملاقات میں اپنا استعفا پیش کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے استعفا منظور کر کے جلیل شرقپوری کی جیتی ہوئی نشست 16 جولائی سے خالی قرار دے دی۔