فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر لڑائی جھگڑوں کے باعث کہیں کارکن کا سر اور کہیں بیلٹ پیپر پھٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آبادسے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے پولنگ اسٹیشن 72چک 106میں ہنگامہ آرائی ہوئی ، جھگڑا پولنگ ایجنٹ کے منع کرنے پر ہوا ، اس دوران پولیس اہلکاروں اور پولنگ ایجنٹس کی باہر جانے پر تکرار ہوئی ، اس دوران چک 106کھچیاں میں پولنگ کے دوران بدنظمی دیکھی گئی ، جس کے باعث پولنگ اسٹیشن 72پر پولیس ، ڈولفن ، رینجرز اہلکار پہنچ گئے۔