چوہنگ (یواین پی) ن لیگی ایم پی اے پرویز الہٰی کی حمایت کی تردید میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے غیاث الدین نے پرویز الہٰی کی حمایت کی تردید کردی،ن لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے کہا کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے،غیاث الدین نے کہا کہ نہ کسی سے ملاقات کی، نہ استعفیٰ کا سوچا ہے اور نہ استعفیٰ دوں گا،اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کرسکتا