فواد چودھری کی مریم نواز کی تعریف

Published on July 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لاہور (یواین پی) سیاسی استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے،شکست تسلیم کرنے پر فواد چودھری کی مریم نواز کی تعریف۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شکست تسلیم کرنے پر ملک احمد خان اور مریم نواز کی تعریف کی ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت ہے۔ بڑی سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کرنے کی بجائے بیٹھ کر آئندہ کیلئے فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بغیر مسائل کا حل نہیں نکل سکتا۔اگلے الیکشن میں کیسے جانا ہے بڑی جماعتوں کوفیصلہ کرنا ہو گا۔تمام سیاسی جماعتوں کو پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بحران سے نکلنا ہو گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy