فیصل آباد کے سول ہسپتال میں ادویات کی 100 فیصد مفت فراہمی کا اعلان دعووں تک محدود

Published on July 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب نے فیصل آباد کے سول ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈ میں اہم بیماریوں کی 100 فیصد مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان کر رکھا ہے تاہم عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔حکومت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے فری ادویات فراہمی کی نوید سنائی، سول ہسپتال فیصل آباد میں مفت ادویات کے حکومت پنجاب کے عوام دوست اقدام کو نافذ کیا جانا تھا لیکن تاحال ہسپتال میں ادویات کی صورتحال جوں کی توں ہے، ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریضوں کو صرف ڈاکٹری نسخہ تھمایا جارہا ہے۔صورتحال کے برعکس ہسپتال انتظامیہ 99 ادویات میں سے 85 فیصد ادویات کی فری فراہمی کا دعوی کررہی ہے، ایم ہسپتال کا کہنا ہے جلد دیگر ادویات بھی ملنا شروع ہوجائیں گی۔ شہری کہتے ہیں حکومتی توجہ صرف سیاسی بحران پر ہے اور صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے ہسپتالوں میں 100 فیصد فری ادویات کے دعوے کئے جارہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme