کراچی(یواین پی) چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ 22جولائی کو ایک اورمون سون سلسلہ بھارت راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوکربالائی سندھ پراثراندازہوسکتا ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون مکمل طورپرفعال ہے،24جولائی کو کراچی سمیت زیریں سندھ کے کچھ اضلاع میں اس کے اثرات بارش کی شکل میں نمودارہوسکتے ہیں،اس حوالے سے مذید بہترپیش گوئی آنے والے دنوں میں ممکن ہوگی۔محکمہ موسمیات کے کے مطابق پیر کی صبح کہیں موسم جزوی اور مکمل ابرآلود رہا جبکہ کہیں تیزدھوپ نکلی تاہم دن گیارہ بجے کے وقت شہر کے مختلف علاقوں بہادرآباد،پی آئی بی کالونی،پی ای سی ایچ ایس،قائدآباد،نیوکراچی،سرجانی ٹاون،ماڈل کالونی میں مون سون کے دوسرے اسپیل کے تحت ہلکی اوردرمیانی بارش ہوئی۔