ڈونگی( یو این پی) آزاد کشمیر کے عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کئی سالوں سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے رواں ماہ میں 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ایک ہزار سے زائد کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹکیسز ڈال کر 2000 سے زائد کے بل تھما دیئے گئے بجلی کی بچت کرو یا نہ کرو بل ہزاروں میں ادا کرنا ہو گا غریب عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئے بدترین مہنگائی کے دور میں روٹی کھائیں، بجلی اور گیس کا بل دیں یابچوں کی سکول فیس دیں عوامی حلقوں میں شدیدغم و غصہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلات میں فیول پرائسایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہزاروں کی بل دے کر غریب عوام کو فاقو ں پر مجبور کر دیا گیا ہے 700 کی بجلی استعما ل کرنے والا 2100 کا بل ادا کرنے پر مجبور ہے حکومت وقت غریب عوام کو کتنا مجبور کرے گی ایک ماہ میں مشکل سے 15 دن بھی بجلی نہیں ہوتی پھر بھی غریب عوام سے ہزاروں روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے عوامی حلقوں نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس آزاد کشمیر، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر ا لیا س،چیئرمین واپڈا، وزیر برقیات سے مطالبہ کیا کہ خدارا غریب عوام کی حالت پر رحم کرتے ہوئے بجلی بلات میں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کو ختم کیا جائےتاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اگر نوٹس نہ لیا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے سوائے کوئی چارہ نہیں رہے گا۔