ہزارہ قومی محاذ کی 35 سالہ جدوجہد ضرور منطقی انجام کو پہنچے گی امجد قدوس خان سواتی

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ایبٹ آباد(یو این پی )ہزارہ قومی محاذ پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر امجد قدوس خان سواتی نے 35 ویں یوم تاسیس اور بانی ملک آصف ایڈووکیٹ مرحوم کی برسی میں ہزارہ بھر سے شریک ہونے والوں کے اظہار تشکر پیغام میں کہا ہے کہ ہزارہ قومی محاذ کی 35 سالہ جدوجہد ضرور منطقی انجام کو پہنچے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یوم تاسیس میں ہزارہ سمیت کراچی اور دیگر اضلاع سے آنے والوں نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ان کی منزل صوبہ ہزارہ کا قیام ہے۔ہزارہ کے عوام اپنی نسلوں کی بقاء اور شناخت کے لئے ہزارہ قومی محاذ کی پارلیمانی جدوجہد کو مضبوط بنانے کے کے لئے اپنا حصہ ضرور شامل کریں۔اپنے ووٹ کی طاقت سے مستقبل کا فیصلہ کرکے ایوانوں میں جاکہ بھول جانے والوں کو یاد کروائیں ہزارہ کے عوام کیا چاہتے ہیں۔امجد قدوس خان کا کہنا تھا صوبہ ہزارہ کی تحریک کو عروج دلانے کے لئے ہزارہ قومی محاذ اپنی سیاسی جدوجہد تیز کر رہی ہے اس میں ہزارہ کی نامور شخصیات کی شمولیت اس کے مستقبل کو واضح کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک آصف ایڈووکیٹ مرحوم کے خواب اور ہزارہ قومی محاذ سے جڑے ایک ایک رکن کی جدوجہد کو شرمندہ تعبیر بنانے کی پوری قوت سے کوشش کریں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے مقابلہ میں ہزارہ قومی محاذ کے دست و بازو بنیں اور ہزارہ کے ہر چھوٹے بڑے بزرگ کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل کے لئے اپنی صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں ۔انہوں یوم تاسیس اور بانی قائد ملک آصف ایڈووکیٹ کی برسی میں بھرپور شرکت پر وکلا ء میڈیا اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes