ن لیگ ہاری نہیں، پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھین لی ہیں مریم نواز

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

سندر شریف(یواین پی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ ہاری نہیں، پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھین لی ہیں امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنا بڑی بہتری ہے، حقیقت میں پی ٹی آئی سے سیٹیں چھین لی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے لکھا کہ مسلم لیگ ن نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے، ان میں سے بہت سے حلقوں میں پی ایم ایل این کے پاس 2018 میں کوئی امیدوار نہیں تھا، امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری الحمداللہ ہے،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں پی ایم ایل این نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری، حقیقت میں ہم نے پاکستان تحریک انصاف سے سیٹیں چھین لی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme