فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے9 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعدمثبت کیسزکی شرح15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹر سلیمان زاہدنے بتایا کہ فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران61 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 52 کے ٹیسٹ منفی اور 9کےمثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح15 فیصد رہی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1104اور ایکٹو کیسز کی تعداد80 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقتکووڈ۔19کے3مریض داخل ہیں اسی طرح77کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ۔19کے28ہزار533مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈ۔19کے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈ۔19کےمریضوں کے لیے مخصوص ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک 85لاکھ12 ہزار966شہریوں اور84 ہزار320ہیلتھ ورکرزکوکورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 46 لاکھ69ہزار123شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور38لاکھ43ہزار843کودوسری خوراک جبکہ39ہزار865ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور44ہزار455کو دوسری خوراک لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت سٹاک میں پہلی ڈوز کی4لاکھ35ہزار178اوردوسری ڈوز کی2لاکھ90ہزار119خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپر شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مرد و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ جلد از جلد قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوالیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔