پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، خواجہ محمد آصف

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہب، ثقافت، اقدار، تہذیب، تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ ترکیہ کے سفیرمہمت پاچاجی کے ساتھ گفتگو میں کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں وزیر دفاع کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر دفاع نے علاقائی اور عالمی ابھرتی ہوئی صورتحال بارے مشترکہ مفاہمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہب، ثقافت، اقدار، تہذیب، تاریخی روابط، باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کشمیر اور پانی کے بحران کا بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں مرکزی کردار ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت خطے میں دیرپا امن کے لیے ان کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy